سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا تو تسلیم کریں گے‘ رانا ثناء اللہ خان

خلاف آیا تو قانونی طور پر عملدرآمد کریں گے مگر اسے تسلیم نہیں کریں گے اور عدالتی فیصلے کو 2018 کے الیکشن میں عوام کے پاس لے کر جائیں گے‘ صوبائی وزیر قانون کی گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 22:29

سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا تو تسلیم کریں گے‘ رانا ثناء اللہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں آیا تو تسلیم کریں گے، خلاف آیا تو قانونی طور پر عملدرآمد کریں گے مگر اسے تسلیم نہیں کریں گے اور عدالتی فیصلے کو 2018 کے الیکشن میں عوام کے پاس لے کر جائیں گے۔سوموار کے روز میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ بھٹو کی پھانسی سپریم کورٹ ہی نے دی تھی لیکن اس فیصلے کو عدالتی قتل مانا جاتا ہے نہ صرف قتل بلکہ شہید جانا جاتا ہے ، کیا عدالتیں غلط فیصلہ نہیں کر سکتیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کاہمارے خلاف آنیوالا فیصلہ قبول نہیں کرینگے لیکن اس کو قانونی طور پر لاگو ضرور کرینگے اور فیصلے کو 2018میں عوام کے پاس لے کر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا جے آئی ٹی میں بہت سے معاملا ت غیر ضروری طور شامل کئے گئے اور عدالت کو ردی کے ٹوکر ی میں نہیں بلکہ گٹر میں پھینک دینا چاہیے کیونکہ اگر رپورٹ کو رد ی میں پھینکا جاتا ہے تو اس سے ردی کی ٹوکر ی کی بھی توہین ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ مشرف کا کیس روٹین میں چل رہا ہے لیکن وہ ملک سے باہر ہے مشرف کو واپس آ کر مقدمے کا سامنا کرنا چاہئے۔