ملاگوری ،ْ برہ درہ کے رہائشیوں کا مسائل کے حل ہونے تک آنیوالے پولیومہم سے بائیکاٹ کا اعلان

پیر 17 جولائی 2017 22:29

ملاگوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)ملاگوری ،ْ برہ درہ کے رہائشیوں کا مسائل کے حل ہونے تک آنے والے پولیومہم سے بائیکاٹ کا اعلان ۔ اس حوالے سے ملاگوری کے دور افتادہ علاقہ برہ درہ کے مشران کا ایک اہم جرگہ ہوا جس میں 16مقامی حجروں کے 30سے زائد اراکین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جرگے میں شرکاء نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ جب تک برہ درہ کے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے تب تک علاقے کے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گے اور اگرمسائل کے حل ہونے سے پہلے کسی نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے تو جرگہ کے شرکاء اس شخص سے ہزار روپے جرمانہوصول کیا جائے گا۔

اس حوالے سے علاقے کے سماجی شخصیت راز محمد ملاگوری نے بتایا کہ برہ درہ کے عوام دور جدید میں بھی پتھر کے زمانے کے لوگوں جیسے زندگی گزار رہے ہیں، 3ہزار سے زائد کی آبادی کیلئے سڑک، بجلی،روزگار، صحت، تعلیمسمیت کسی قسم کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے اور اس علاقے کے عوام نے اس سلسلے میں بارہاں حکام بالاکو علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے مسائل میں درخواستیں دیئے ہیں مگر تاحال ان درخواستوں پر کسی قسم کا عمل درآمد نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقے عوام میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔