آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سکندر حیات خان شیرپائو کی پشاور میں ایف سی کی گاڑی پرخودکش حملہ کی مذمت

جاں بحق ہونیوالے افراد کے خاندانوں کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار

پیر 17 جولائی 2017 22:21

آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور سکندر حیات خان شیرپائو کی پشاور میں ایف ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤوسینئر وزیر سکندر حیات خان شیرپائو نے پشاور میں ایف سی کی گاڑی پرخودکش حملہ کی شدید مزمت کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

بروز پیر اپنے ایک بیان میںانھوں نے امن و امان کی صورتحال پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک پھرامن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بد امنی کی وجہ سے پوری قوم میں شدیدتشویش پائی جارہی ہے اور وہ بے چینی کا شکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ پر دلی رنج و غم ہوا اور ہماری تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کیلئے دونوں رہنمائوں نے دعا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی بھرپور مالی معاونت کی جائے۔