نواز شریف کے خلاف نیب کو ریفرنس بھیجنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی

پیر 17 جولائی 2017 22:20

نواز شریف کے خلاف نیب کو ریفرنس بھیجنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نیب کو ریفرنس بھیجنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ درخواست شہری محمد امین نے ایڈوکیٹ ذوالفقار احمد بھلہ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی تفتیشی ادارہ نہیں قانون کے تحت تفتیش کئے بغیر کسی کو مجرم نہیں گردانا جا سکتا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10(اے )کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وزیر اعظم کا معاملہ نیب کو بھجوائے۔نیب کے سیکشن 15 کے تحت وزیر اعظم کی نا اہلی نیب کی تفتیش کے بعد ہی ممکن ہے۔