Live Updates

پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کی ٹیم کا اٹک کا دورہ

پیر 17 جولائی 2017 22:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کی ٹیم کا اٹک کا دورہ صدر عامر محمود کیانی کی ہدایت پرجے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد نئی ریجنل پالیسی سے مقامی تنظیموں کو آگاہ کیا گیا قاضی احمد اکبر صدر ضلع اٹک نے وفد کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں نائب صدر شمالی پنجاب سید رفعت زیدی، نائب صدر سید یاور بخاری، سیکرٹری پولیٹیکل ٹریینگ سید اسد علی شاہ، سیکرٹری یوتھ چوہدری محسن حسن خان، صدر یوتھ ونگ شمالی پنجاب ضیاد کیانی، ریجنل صدر خواتین ونگ محترمہ عاصمہ قدیر شامل تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات