اٹک :چیئر مین بلدیہ اٹک نا صر محمود شیخ نے آئندہ مالی سال کا 28کروڑ 77لا کھ 49 ہزار 260رو پے کا فاضل ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا

اجلاس کی صدارت وا ئس چیئر مین ملک طا ہر اعوان نے کی بجٹ اجلاس میں اپو زیشن کی جا نب سے را نا افسر علی خان ایڈووکیٹ نے بجٹ کے ہر نقطہ پر انتہائی مدلل انداز میں قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے طویل بحث کی ہر مد میں متفرق اخراجات ظا ہر کر کے ایک لاکھ ، دو لا کھ ، پچا س ہزار کی رقوم مختص کر نے پر کڑی تنقید کی جس کا جواب چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ مئو ثر انداز میں نہ دے سکے

پیر 17 جولائی 2017 22:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) چیئر مین بلدیہ اٹک نا صر محمود شیخ نے آئندہ مالی سال کا 28کروڑ 77لا کھ 49 ہزار 260رو پے کا فاضل ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا جبکہ گزشتہ سال کا بجٹ 16کروڑ 14لا کھ 43ہزار 500رو پے تھا یکم جنوری سے 30جو ن کا بجٹ 16کروڑ 31لا کھ 40ہزار 100رو پے تھا اور30 اپریل تک کا چار ماہ کا بجٹ 6کروڑ 53لا کھ1182رو پے تھا اجلاس کی صدارت وا ئس چیئر مین ملک طا ہر اعوان نے کی بجٹ اجلاس میں اپو زیشن کی جا نب سے را نا افسر علی خان ایڈووکیٹ نے بجٹ کے ہر نقطہ پر انتہائی مدلل انداز میں قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے طویل بحث کی اور ہر مد میں متفرق اخراجات ظا ہر کر کے ایک لاکھ ، دو لا کھ ، پچا س ہزار کی رقوم مختص کر نے پر کڑی تنقید کی جس کا جواب چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ مئو ثر انداز میں نہ دے سکے ، را نا افسر علی نے کہا کہ وا ئس چیئر مین بلدیہ کی لڑائی پہلے چیف آفیسر سے تھی اب دیگر ملازمین سے ہو گی انہو ںنے ملازمین کو خبر دار کیا کہ وہ اپنی باری کا انتظار کریں ،بجٹ اجلاس سے اپو زیشن کے سابق امیدوار چیئر مین بلدیہ شیخ نثار احمد ، حا جی محمد اکر م خان ، مسز امینہ نشاط جعفری ، تحریک انصاف کے سجاد تنو لی نے بھی بعض خامیوں کی نشاندہی کی حزب اقتدار کے ملک جا وید اختر ، شیخ ظہور الٰہی ، حاجی ملک محمد اسلم اعوان ، شیخ غلام صمدانی ، جا وید اقبال ، خالدہ مسرت رانا ، جماعت اسلامی کے شہاب رفیق ملک اور دیگر نے بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہو ئے ٹیکس فری بجٹ پیش کر نے پر چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ کو خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں شیخ وحید احمد، میاں شاہنواز عرف شانی بھائی ، سیف الرحمن ، مسز شیخ محمود الٰہی ، مسز قدیر احمد ، ملک ناصر اعوان ، ملک سجاد ، ناصر جدون ، طارق ولیم ، نوید خٹک مو جو د تھے اجلاس آغاز سے اختتام تک انتہائی پر سکون رہا چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے بجٹ کی تفصیلات بیان کر تے ہوئے کہا کہ بجٹ میں 23کروڑ 42لا کھ 96ہزار 880روپے کے اخراجات ہیں جن میں تر قیاتی کاموں کے لئے 3کروڑ 89لا کھ 42ہزار 705رو پے رکھے گئے ہیں ، کل اخراجات 27کروڑ 32لا کھ 39ہزار 585رو پے ہیں جن میں 1کروڑ 45لا کھ 9ہزار 676رو پے کی بچت جو اضافی ہو گی متوقع ہے آئندہ ما لی سال کا او پنگ بیلنس 4کروڑ 19لاکھ 99ہزار 360رو پے ہے ،سا لا نہ آمدہ 24کرو ڑ 57لا کھ 49ہزار 900رو پے جبکہ کل آمدن 28کروڑ 77لا کھ 49 ہزار 260رو پے متوقع ہے اسٹیبلشمنٹ چار جز کی مد میں 17کروڑ 31لا کھ 86ہزار 880رو پے ، Contingentاخراجات میں 6کروڑ 11لا کھ 10ہزار رو پے ،کل مو جودہ اخراجات 23کروڑ 42لا کھ 96ہزار 880رو پے ، نئے تر قیاتی پرو جیکٹ اور مر مت کے اخراجات میں 2کروڑ 44لا کھ 55ہزار روپے ، مر مت کے کاموں پر 26لا کھ رو پے ، تر قیاتی کا موں سے پنشن کی مد میں ٹرا نسفر کے لئے 1کروڑ رو پے ، ٹی ایم اے کی جا نب سے مختلف مدعات میں جو رقم آئی ہے 1105رو پے ،ترقیاتی ذمہ داریوں کے لئے 1لا کھ 86ہزار 6سو روپے ، سپورٹس اور دیگر صحت مندانہ سر گرمیوں کے لئے سا لا نہ ADP کا دو فیصد 8لا کھ رو پے ، ٹو ٹل تر قیاتی اخراجات 3کروڑ 89لا کھ 42ہزار 7سو پا نچ رو پے ، ٹو ٹل اخراجات 27کروڑ 32لا کھ 39ہزار 585رو پے ، کلو زنگ بیلنس 1کروڑ 45لا کھ 9ہزار 676رو پے رکھے گئے ہیں ،چیئر مین بلدیہ نے بتا یا کہ گر لز ہا ئی سکول صرافہ بازار کے قریب دو کانوں کی تعمیر پر تیس لا کھ رو پے خر چ کیئے جا ئیں گے تمام 18 کو نسلروں کو فی کونسلر 8لاکھ روپے دیئے جا ئیں گے جو اپنی مر ضی سے خر چ کر سکے گیں جو کل رقم 1کروڑ 44رو پے ہیں خصوصی نشستوں پر منتخب ہو نے والوں کو تین لا کھ روپے فیس کونسلر دیئے جائیں گے جو کل رقم 21لاکھ رو پے ہے ، فوارہ چوک کی مر مت پر تین لا کھ رو پے سے زائد خر چ کیئے جا ئیں گے ، بلدیہ اٹک کے لا ن میں 15ہزار رو پے ما لیت سے ٹف ٹا ئل لگائی گئی ہے ، را نا افسر علی خان نے بجٹ پیش ہو نے کے بعد کہا کہ بجٹ اجلاس تاخیر سے صحیح چیئر مین نے پیش کر دیاتا خیر کا سبب وا ئس چیئر مین بلدیہ ملک طاہر اعوان کی ضد اور انا تھی بجٹ الفاظ بلدیہ ،ضلع کونسل ، قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں الفاظ کا گو رکھ دھندہ ہو تا ہے ، و اٹر سپلائی میں 439ملازمین ہیں جب کہ کا م کر نے والے کی تعداد 402ظاہر کی گئی ہے بلدیہ اٹک کے 528میں سے 476ملازمین کام کررہے ہیں 52افراد کم ہیں ، ریفریشمنٹ کے حوالے سے چیئر مین اور وا ئس چیئر مین دعوی کر تے ہیں کہ یہ اخراجات وہ اپنی جیب سے کررہے ہیں اور اس سال انہو ںنے 5لا کھ 57ہزار روپے اس مد میں رکھا ہے یہ رقوم ہمیں چکر دے کر نکلوا ئی جا ئیں گی یہ شخصیات کہتی ہیں کہ یہ اخراجات ہم اپنی جیب سے کر تے ہیں تو اس کے لئے رقم مختص کر نا سمجھ سے با لا تر ہے ایک مر تبہ خرید فر نیچر 50ہزار پھر خرید فر نیچر 50ہزار یہ الفاظ کی ٹھگی ہے ، فوٹو گرافی کی مد میں وا ئس چیئر مین اور چیئر مین نے الگ الگ ایک ایک لا کھ رو پے مختص کیا ہے یہ اپنے اختیارات الگ الگ استعمال نہ کریں اسی طرح ٹوٹل الا ئونس او ر پھر الا ئونس ایک ہی مد میں دو الا ئونس سمجھ سے با لا تر ہے انہو ںنے کہاکہ جس دن بجٹ پیش کیا جا ئے اس دن بحث نہ رکھی جا ئے ممبران کو کچھ دن اس پر غور کے بعد اجلاس رکھا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :