کراچی: عارف علوی اور فردوس شمیم نقوی کی حیات آباد، پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشت گرداس قسم کی بذدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، تحریک انصاف کے رہنمائوں کا متی بیان

پیر 17 جولائی 2017 22:39

کراچی: عارف علوی اور فردوس شمیم نقوی کی حیات آباد، پشاور میں ایف سی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی اور کراچی ریجن کے صدر فردوس شمیم نقوی نے اپنے مشترکہ بیان میں حیات آباد، پشاور میں ایف سی کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرداس قسم کی بذدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

اس قسم کی بزدلانہ کاروائیاں کر کے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی ناکام کو شش کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں سیکورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے ۔رہنمائوں نے خودکش حملے میں ایف سی میجر سمیت 3اہلاکاروں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پرانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں پر پوری قوم انہیں خرا ج تحسین پیش کرتی ہے شہید وں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈاکٹر عارف علوی اور فردوس شمیم نقوی نے سانحہ میں شہید ہونے والے ایف سی افسر اور اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہا ر او ر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔#