عدالتوں سے اشتہاری قرار دیئے گئے لوگ ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں، خرم دستگیر

جے آئی ٹی رپورٹ کا ایک ایک صفحہ لاقانونیت سے داغدار ہے، ہم نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے،انٹرویو

پیر 17 جولائی 2017 22:17

عدالتوں سے اشتہاری قرار دیئے گئے لوگ ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں، خرم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عدالتوں سے اشتہاری قرار دیئے گئے لوگ ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کا ایک ایک صفحہ لاقانونیت سے داغدار ہے۔ ہم نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پناامہ جے ائی ٹی رپورٹ کا ایک ایک لفظ بغض اور تعصب پر مبنی ہے اور لاقانونی سے داغدار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پشی ہوئے۔ تمام جماعتیں مل کر بھی جے آئی ٹی کو سپریم کورٹ نہیں بنا سکیں۔ اشتہاری قرار دیئے گئے لوگ ہمیں اخلاقیات کا درس نہ دیں۔