معاملہ عدالت میں ہے ،ْوزیر اعظم نواز شریف کیوں استعفیٰ دیں ،ْ عدالت کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے ،ْ طلال چوہدری

حیران ہوں کہ پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف بات کرتی ہے ،ْ ہم ثابت کرینگے کہ جے آئی ٹی جانبدار تھی ،ْ انٹرویو

پیر 17 جولائی 2017 22:10

معاملہ عدالت میں ہے ،ْوزیر اعظم نواز شریف کیوں استعفیٰ دیں ،ْ عدالت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے ،ْوزیر اعظم نواز شریف کیوں استعفیٰ دیں ،ْ عدالت کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے ،ْ میں حیران ہوں کہ پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف بات کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ حقائق پر مبنی نہیں ،ْجے آئی ٹی نے قانونی شہادت کا حوالہ دیا ہے لیکن خود خلاف ورزی کی انہوںنے کہاکہ ہم ثابت کرینگے کہ جے آئی ٹی جانبدار تھی ،ْ پیرا رولز کی پاسداری کی نہیں کی گئی انہوںنے کہاکہ ہم انصاف کی راہ میں کہیں بھی رکاوٹ نہیںبن رہے ہیں سب سے پہلے کہاگیا کہ جے آئی ٹی کے لوگ وزیر اعظم کے ماتحت ہیں ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ اب معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے وزیر اعظم نوا زشریف کیوں استعفیٰ دیں سب کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کر نا چاہیے۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ میں حیران ہوں کہ پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف بات کرتی ہے ۔