شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ،ْ ان کیخلاف فوجداری مقدمات درج ہونے چاہئیں ،ْعمران خان

نواز شریف اور شہبازشریف کا نااہلی سے بچنا اب ناممکن ہے ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی کا اجلاس سے خطاب

پیر 17 جولائی 2017 22:10

شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ،ْ ان کیخلاف فوجداری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی نے عدالت عظمیٰ اور جے آئی ٹی میں جھوٹ بولا ،ْنواز شریف اور شہبازشریف کا نااہلی سے بچنا اب ناممکن ہے ۔ پیر کو بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے کور گروپ اور میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت پر بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ،عدالت عظمیٰ اور جے آئی ٹی میں جھوٹ بولا گیا ۔ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ میں بھی جعلی دستاویزات جمع کرائی گئیں ۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہونے چاہئیں ۔ شریف فیملی نے مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ کو چیلنج کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہبازشریف کا نااہلی سے بچنا اب ناممکن ہے ۔ اجلاس میں جہانگیر ترین، چوہدری سرور، شیریں مزاری ،اسد عمر ،فردوس عاشق اعوان اور دیگر رہنما شریک ہوئے ۔