چین کی بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقیں

بھارت کیلئے کھلی وارننگ ہے وہ کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے ،ْ ماہرین

پیر 17 جولائی 2017 22:08

چین کی بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقیں
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) چین نے بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جس کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کیلئے کھلی وارننگ ہے کہ وہ کسی بھی مہم جوئی سے باز رہے۔

(جاری ہے)

چینی اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی فوجیوں نے 5 ہزار میٹر کی بلندی پر چین بھارت سرحدی علاقے میں بھرپور سرحدی مشقیں کیں جس کے دوران فوجی دستوں کی فوری تعیناتی، ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال، دشمن کے ٹھکانوں پر راکٹ لانچرز اور مشین گنوں سے حملہ، دشمن کے طیاروں کو گرانے کے لیے استعمال ہونے والے طیارہ شکن ہتھیاروں اور ایئرڈیفنس ریڈار کو بھی بروئے کار لایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مشقوں کے دوران چینی فوجیوں نے ٹینک شکن گرینیڈز اور میزائلز بھی استعمال کیے جبکہ ماہرین نے خبردار کیا کہ یہ چین کی جانب سے بھارت کے لیے انتباہ ہے کہ وہ حقیقی لائن آف کنٹرول پر کسی بھی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے۔ چین کے سرکاری میڈیا نے ان فوجی مشقوں کی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی جاری کیں ہیں جس میں چینی فوجیوں کو جنگ جیسے ماحول میں مشقیں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :