سندھ میں تیل و گیس کے تین نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے

52.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل یومیہ تیل حاصل ہو گا، ایران سے پابندیاں اٹھنے کے فوری بعدپائپ لائن پرکام شروع ہوجائیگاکوشش ہے کہ گھریلو صارفین کو سب سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل گیس فراہم کی جائے ،ْ شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 22:02

سندھ میں تیل و گیس کے تین نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ انرجی لمیٹڈ، پی ای ایل اور او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں تیل و گیس کے تین نئے ذخائر دریافت کئے ہیں جن سے 52.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل یومیہ تیل حاصل ہو گا ،ْایران سے پابندیاں اٹھنے کے فوری بعدپائپ لائن پرکام شروع ہوجائیگاکوشش ہے کہ گھریلو صارفین کو سب سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل گیس فراہم کی جائے۔

پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ یونائیٹڈ انرجی لمیٹڈ، پی ای ایل اور او جی ڈی سی ایل نے سندھ میں تیل و گیس کے تین نئے ذخائر دریافت کئے ہیں جن سے 52.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل یومیہ تیل حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ای ایل نے 24 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل تیل دریافت کیا ہے۔ ٹنڈو محمد خان اور بدین سمیت سندھ میں تیل و گیس کے دریافت ہونے والے نئے ذخائر سے ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سال کے د وران ملک میں 5.2 ٹریلین گیس استعمال کی گئی ہے جبکہ اس عرصہ میں 5.4 ٹریلین مکعب فٹ گیس دریافت ہوئی ہے، اس طرح استعمال ہونے والی گیس سے نئی دریافت ہونے والی گیس کی مقدار زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں سندھ میں تیل اور گیس کے 87 اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 7، 7 نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

موجودہ حکومت توانائی میں خود کفالت حاصل کرنے کے لئے تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کے لئے بھی خصوصی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ ہماری کار کر دگی عوام کے سامنے ہے اور 2018میں فیصلہ عوام کو کرنا ہے ۔ایک اورسوال پر انہوںنے کہاکہ دومرتبہ ڈھائی ڈھائی سال اور چار سال اب حکومت کی انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کے دور ان پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا مری سے وزیر اعظم دریافت ہورہاہے جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایسا نہیں ہے مری کی زمین بنجر ہے ۔

متعلقہ عنوان :