نوازشریف کے وزیراعظم رہنے کا اب کو ئی جواز نہیں بنتا ،سپریم کو ر ٹ کے دو سینئر ججز نے نااہل قرا ر دیدیا ، جے آئی ٹی کے ذریعے اب اور بہت سے شواہد سامنے آچکے ہیں ، تھر کو ل پرو جیکٹ سے عا لمی سر ما یہ کا ر ی میں مدد ملے گی

وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 21:58

نوازشریف کے وزیراعظم رہنے کا اب کو ئی جواز نہیں بنتا ،سپریم کو ر ٹ کے ..
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ نے کہاہے کہ نوازشریف کے وزیراعظم رہنے کا اب کو ئی جواز نہیں بنتا ،سپریم کو ر ٹ کے دو سینئر ججز نے نواز شریف کو نااہل قرا ر دیا ہے، جے آئی ٹی کے ذریعے اب اور بہت سے شواہد سامنے آچکے ہیں ،میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ نواز شریف کو اب استعفیٰ دے دینا چا ہئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ پیر کو اسلا م کو ٹ میں جا ر ی تھر کو ل پروجیکٹ کے کا م کا جا ئزہ لیا وہ بذریعہ ہوا ئی جہا زاسلا م کو ٹ پہنچے ۔واضح رہے کہ تھر کی تا ریخ میں پہلی با ر کسی وزیر اعلیٰ سندھ کا جہا ز اس علا قے میں لینڈ ہوا ۔ اس مو قع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مرا د علی شاہ کے ہمرا ہ وزیر اطلاعا ت سید نا صر حسین شاہ اور دیگر صوبا ئی وزرا ء مکیش کما ر چا ئولہ ،امدا د پتا فی اور ایم پی اے تیمو ر تالپو ر مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

وا ضح رہے کہ تھر کو ل پرو جیکٹ کے کا م سے نہ صر ف عا لمی سر ما یہ کا ر ی پاکستان میں بڑھے گی بلکہ یقینی طو ر پر چا ئنیز سر ما یہ کا رو ں کو بھی پا کستا ن میں سر ما یہ کا ری میں مدد ملے گی ۔علا وہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے خصو صی با ت چیت کرتے ہو ئے کہا کہ نوازشریف کے وزیراعظم رہنے کا اب کو ئی جواز نہیں بنتا سپریم کو ر ٹ کے دو سینئر ججز نے نواز شریف کو نااہل قرا ر دیا ہے جے آئی ٹی کے ذریعے اب اور بہت سے شواہد سامنے آچکے ہیں ۔میں پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ نواز شریف کو اب استعفیٰ دے دینا چا ہیے ۔