ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ سکردو کا فائنل میچ نیورنگاہ سپورٹس کلب اور شاہین کے مابین ہوگا

پیر 17 جولائی 2017 21:55

ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ سکردو کا فائنل میچ نیورنگاہ سپورٹس کلب اور شاہین ..
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ سکردو کا فائنل میچ نیورنگاہ سپورٹس کلب اور شاہین کے مابین ہوگا،نیورنگاہ سپورٹس کلب نے سیمی فائنل میں شاہین ریڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالفائی کر لیا جبکہ شاہین سپورٹس کلب نے دوسرا سیمی فائنل میں ایچ الیون کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شائقین فٹ بال نیورنگاہ سپورٹس کلب کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں جبکہ شاہین سپورٹس کلب پچھلے سال کے ایس سی او بلتستان کپ کے چمپئن ہے۔