سول ہسپتال شکارپور میں 9سپیشل ڈاکٹر ز تعینات ہونے کے باعث ہسپتال ٹاپ لسٹ پر ہے ، ایم ایس ڈاکٹر منصور میمین

پیر 17 جولائی 2017 21:41

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) سول ہسپتال شکارپور کے ایم ایس ڈاکٹر منصور میمن نے کہا ہے کہ شکار پورسول ہسپتال میں 9سپیشل ڈاکٹر ز تعینات ہونے کے باعث ہسپتال ٹاپ لسٹ پر ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی پی پی کے منتخب ایم پی اے امتیاز احمد شیخ کی جانب سے کی گئی کوششوں سے سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے شکارپور کے سول اسپتال میں 9 اسپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کردیے ہیں ، سول اسپتال شکارپور کے ایم ایس ڈاکٹر منصور میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ںنے دعوی کی ہے کہ اس وقت سول اسپتال ٹاپ آف لسٹ پر ہے ، ایم پی اے امتیاز احمد شیخ نے 9 اسپیشلسٹ ڈاکٹرز تعینات کروانے میں اپنا بھرپو رکردار ادا کیا ہے جبکہ اس وقت 4 اسپیشل ڈاکٹرز تعینات ہوچکے ہیں جس میں آنکھوں ، ہارٹ ، اسکن اور گائنی ( زنانہ بیماری) کے ماہر ڈاکٹرز شامل ہیں جنہو ںنے اپنی ڈیوٹی جوائن کرلی ہے اس سے نہ صرف ضلع شکارپور بلکہ پس گردائی کے پڑوسی اضلاع کے لوگوں کو بھی صحت کے سہولیات میسر آئیں گی جبکہ مزید ڈاکٹرز جلد تعینات ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :