چمن میں ٹریکٹر کی ٹکر سے 12سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا ،مشکے میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق

پیر 17 جولائی 2017 21:36

چمن /آواران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ٹریکٹر کی ٹکر سے 12سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیاہے،مشکے میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمن میں بلوچ خان ہوٹل کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے 12سالہ محمدعمر جاںبحق ہوگیاہے جن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے جبکہ آواران کے علاقے مشکے میں گزشتہ شب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیاہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :