ژوب شیرانی اور گرد ونواح میں مون سون کی تیز ہوائوں کیساتھ طوفانی بارشیں،درجنوں مکانات منہدم ہوگئے

پیر 17 جولائی 2017 21:27

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) ژوب شیرانی اور گرد ونواح میں مون سون کے تیز ہواو،ْں کے ساتھ طوفانی بارشوں کے باعث درجنوں مکانات منحدم شہر سے اکثر دیہاتوں کارابطہ منقطہ سیلابی ریلوں سے حفاظتی بندات ،کھڑی فصلات ،واٹر سپلائی اور شاہراو،ْںکو شدید نقصان پی ڈی ایم اے کی جانب صر ف راشن تفصیلات کے مطابق ژوب شیرانی میں طوفانی بارشوں نے ژوب شیرانی کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا ہے ڈپٹی کمشنرشیرانی محمد حیات کاکڑ کے مطابق کہ حالیہ مون سون کے طوفانی بارشوں کے باعث شیرانی میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں صرف ایک گاو،ْںشرغلئی میں15مکانات منحدم ہوئے ہیںلینڈ سلائڈنگ اور سیلابی ریلوںکی وجہ سے حفاظتی بندات ،کھڑی فصلوں ،واٹر سپلائی اور شاہرائیں مکمل طور پر تباہ حال ہے لینڈ سلائڈنگ کے باعث اکثر راستے اور روڈ بند ہے جسے کھولنے کیلئے کام جاری ہے مگر کام بھاری مشینری کا ہے اور ایڈمنسٹریشن کے پاس اتنی فنڈ موجود نہیں ہے کہ اس ایمرجنسی کو ڈیل کرسکے تمام رپورٹ پی ڈی ایم اے کو ارسال کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :