ایف بی آر کی طرف سے چھوٹے کاروباری افراد کی دوکانوں سے زبردستی کمپیوٹر اور کتابیں اٹھانے کا سلسلہ ظالمانہ ہے

قائمقام صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری

پیر 17 جولائی 2017 21:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائمقام صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی طرف سے چھوٹے کاروباری افراد کی دوکانوں سے زبردستی کمپیوٹر اور کتابیں اٹھانیکا سلسلہ ظالمانہ ہے اس قسم کی کارروائیوں سے نہ صرف امن و امان کی صورتحال مزید ابتر ہوگی بلکہ پر امن تاجر برادری بھی سڑکوں پر نکل آنے پر مجبور ہو جائیگی۔

(جاری ہے)

بروز پیر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے چھوٹے تاجروں کو ہراساں کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ جب ایف بی آرطے شدہ طریق کار کے مطابق ہرسال 5 فیصدٹیکس دہندگان کا آڈٹ کر تا ہے تو پھر زبردستی دوکانوں میں داخل ہو کر کمپیوٹر یا کتابیں اٹھانے کا قطعاً کوئی جواز نہیں انہوں نے اس سلسلہ میں ایک مذمتی قرار داد بھی پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس طریق کار کو فی الفور بند کیا جائے کیونکہ اس سے تاجروں کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے فیصل آباد میونسپل کارپوریشن کی طرف سے لائسنس فیسوں میں اضافہ کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 2 اجلاس ہوئے تھے جن میں لائسنس فیسوں کے نئے شیڈول کو مؤخر کر دیا گیا تھاانہوں نے کہا کہ دوکانداروں کو چاہیئے کہ وہ سابقہ شیڈول کے مطابق لائسنس فیس ادا کریں تاہم اگر کوئی بھی اہلکار ان سے زائد کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ ایسوسی ایشن کے صدر کو دی جائے تا کہ اس معاملے کو میئر کے نوٹس میں لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :