اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان کے کیس کی اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں سماعت مکمل
29جولائی کوہونیوالی سماعت میں فریقین تحریری دلائل جمع کروائیں گے جس کی30دن بعد ٹریبیونل اپنا فیصلہ سنائے گا شہادتوں سے ثابت کردیا ہمارا کیس مضبوط ہے،فیصلہ آنے کے بعد پتا چلے گا کہ کونسا فریق چیلنج کرتا ہے‘ کرکٹر کے وکیل شیغان اعجاز شرجیل خان خود سب کچھ تسلیم کرچکے ،ان کیخلاف تمام ثبوت بھی واضح ہیں اب نہیں بچ سکتے‘ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کی گفتگو
پیر 17 جولائی 2017 21:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز نے کہا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر تھا تو کیا غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی ضرورت تھی۔
شیغان اعجاز نے کہا کہ ہم یہ تسلیم کر چکے ہیں کہ بکی کے رابطے پر شرجیل خان پی سی بی حکام کو آگاہ کرنے میں ناکام رہے، فیصلہ آنے کے بعد پتا چلے گا کہ کونسا فریق چیلنج کرتا ہے۔ اس موقع پر پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا کہ کارروائی اختتام پذیر ہوگئی ہے اور ٹریبیونل نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فریقین کو تحریری دلائل 29جولائی تک جمع کروانے کی ہدایت کی ہے جس کے 30دن بعد ٹریبیونل اپنا فیصلہ سنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل خان خود سب کچھ تسلیم کرچکے ہیں اور ان کے خلاف تمام ثبوت بھی واضح ہیں وہ اب نہیں بچ سکتے ۔اب پی سی بی کو صرف فیصلے کا انتظار ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ حقائق پر مبنی ہو گا اور ہمارے حق میں آئے گا، ٹرییبونل میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ 2 ڈاٹ بالز میرٹ پر نہیں کھیلی گئیں اور پلاننگ کے تحت کھیلی گئیں۔ ناصر جمشید پر ابھی تو عدم تعاون کا الزام لگا ہے، اس کے بعد فکسنگ الزامات پر بھی کارروائی ہو گی۔پی سی بی کے پا س اختیا رہے کہ وہ شرجیل خان پر مزیدچارج لگا سکتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں کے بتایا کہ کرکڑ ناصر جمشید پر اب تک پی سی بی سے تعاون نہ کرنے کا الزام ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.