ٹھٹھہ ، سول ہسپتا ل میں انتظامیہ کی بدنظمی وڈاکٹروں کی قلت کیخلاف سیاسی و سماجی تنظیموں کی علامتی بھوک ہڑتال

پیر 17 جولائی 2017 21:04

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) سول اسپتال مکلی میں بدنظمی ، ڈاکٹروں کی قلت ، اودیات کی قلت سمیت اہم شعبے بند ہونے کے خلاف اور مرف انتظامیہ کی مبینہ کرپشن کے خلاف ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے زیراہتمام ٹھٹھہ کی سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنما وں نے ہسپتال کے احاطے میں علامتی بھوک ھڑتال کی۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کے خلاف بھوک ھڑتال کا سلسلہ مسلسل 3 روز تک جاری رہے گا قبل ازین بھوک ہڑتالی کیمپ پر ڈی ایس پی ٹھٹھہ کی سربراھی میں پولیس کی بھاری نفری ٹوٹ پڑی تاہم ایس ٹی پی کارکنان کی مزاحمت کے بعد پولیس واپس چلی گئی اس موقع پر ایس ٹی پی کارکنان نے سول اسپتال انتظامیا کے خلاف نعرے بازی کی اور حکومت سندھ سے اسپتال کے انتظامات واپس لینے کا مطالبا کیا۔

(جاری ہے)

ضلع صدر ناتھوخان بروھی۔ نائب صدرامتیازسموں ، جنرل سیکرٹری راجوقریشی ، جمیل سموں ، بشیرجوکھیو ، ستارمیرانخوری کی سربراہی میں 70 سے زیادہ سیاسی سماجی کارکنان نے بھوک ھڑتال میں حصہ لیا ، اس موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف ، ملاح اتحاد تحریک سندھ کے رہنما محمد شورو ، ڈادا آدم گندرو اوردیگر بھوک ھڑتال کی کیمپ پر پہنچ کر ایس ٹی پی کے احتجاج کی حمایت کی اور جدوجھد میں بھرپورساتھ دینے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایس ٹی پی ٹھٹھہ کے رہنما ناتھوخان بروھی ، راجوقریشی ، امتیاز سموں ، بشیرجوکھیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کا این جی اوز کو سول اسپتال مکلی کے انتظامات دینے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا ہے اسپتال ریفر سینٹر بنا ہوا ہے مریضوں کے ورثہ کو اویادت پیسوں سے خریدنی پڑتی ہے ، ڈاکٹروں کی قلت کی وجہ سے اسپتال انتظامیا ہر مریض کو کراچی اور حیدرآباد سے علاج کرانے کا مشورہ دینے رہتے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ پولیس نے بھوک ھڑتال کی کیمپ کو اکھاڑ پہکنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت پر پولیس واپس چلی گئی ٹھٹھہ کی انتظامیا جانبداری مظاھرا کرکے احتجاج کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے انھوں نے مزید کہا کہ سول اسپتال میں ہونیوالی بدنظمی اور مبینہ کرپشن کے خلاف ایس ٹی پی کی جدوجھد جاری رہے گی۔ پہلے مرحلے میں بھوک ھڑتال کی جائے گی 20 جولائی کو احتجاجی مظاہرا کیا جائے گیا۔

متعلقہ عنوان :