دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بڑھتی ہو ئی مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے کے لئے بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے مارے مارے پھر رہے ہیں، عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کاسٹوڈنٹس ونگ کی تقریب سے خطاب

پیر 17 جولائی 2017 21:00

دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ،پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،پشاور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔اے ایس ایف کے طلبہ عوامی راج پارٹی کا ہراول دستہ ہیں عوامی سٹوڈنٹس فیڈریشن کو مزید منظم کریں ۔

وہ پیر کو اے ایس ایف بی زیڈ یو کے جنرل سیکرٹری ادریس خان بلوچ کی قیادت میں طلبہ کارکنوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریحان خان، برکت بلوچ، فتح خان بھی ہمراہ تھے اس موقع پر طلبہ کارکنوں نے جمشید دستی کو مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جمشید دستی نے مزید کہا کہ سرائیکی خطہ اس وقت بے پناہ مسائل کا شکار ہے جہاں نہ تعلیم و صحت کی طرف کوئی توجہ ہے نہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں سرائیکی خطہ کا سارا فنڈز اپر پنجاب پر خرچ کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہو ئی مہنگائی ، بے روزگاری کے خاتمے کے لئے بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی پڑھے لکھے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن عوامی راج پارٹی عوام ، نوجوانوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرے گی اور ستمبر میں ملتان میں جلسہ بھی کرے گی اسی لئے عوام،کسان، طلبہ ، نوجوانوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے حقوق کے لئے عوامی راج پارٹی کا ساتھ دیں کیونکہ اس خطہ سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کو وہ بار بار آزما چکے ہیں جو ووٹ تو اس خطہ کی عوام سے لیتے ہیںلیکن دم تخت لاہور کا بھرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :