بنوں،ٹریفک پولیس کا گاڑیوں کیخلاف گرینڈ اپریشن ،سینکڑوں گاڑیوں سے لیزر لائٹس اتار دیں ، خلاف ورزی پر ہزاروں روپے کے جرمانے بھی کئے گئے

پیر 17 جولائی 2017 20:57

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) ٹریفک پولیس کا گاڑیوں کے خلاف گرینڈ اپریشن ،سینکڑوں گاڑیوں سے لیزر لائٹس اتار کر ہزاروں روپے جرمانے وصول کئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں صادق بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے بنوں شہر میں موٹر کار،ڈاٹسن،پک اپ،موٹر سائیکلوں،چنگ چی رکشوں اور دیگر گاڑیوں کے خلاف گرینڈ اپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں مختلف گاڑیوں کا چالان کیا اور ان کی گاڑیوں میں نصب لیزر لائٹس اتار کر ہزاروں روپے کے جرمانے قومی خزانے میں جمع کئے اس موقع پر انچارج ٹریفک پولیس عبدالخنان مروت نے رکشہ ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل چلانے والوں اور ہر قسم کی گاڑی چلانے والوں کو خبردار کیا کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں تاکہ انکی اور دوسروں کی زندگیاں محفوظ بنائی جاسکیں اور ٹریفک مسائل میں بھی کمی آسکیں بصورت دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائیگی اور سب کے خلاف قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

با الخصوص رکشہ ڈرائیوروں اور مسافر گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ وہ تیز رفتاری،غلط اوور ٹیکنگ اور غلط پارکنگ سے گریز کریں اور زائد کرائے وصولی اور زائد سواریاں بٹھانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :