کچھ لوگ پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں جن کو نہ تو قائدین بھولتے ہیں اور نہ ہی ورکر،پرویز اشرف

پیر 17 جولائی 2017 20:54

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) کچھ لوگ پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں جن کو نہ تو قائدین بھولتے ہیں اور نہ ہی ورکر کیونکہ ان کی خدمات کے پیش نظر ان کا مقام لوگوں کے دلوں میں ہوتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، ڈویژن صدر پی پی پی پی راجہ عمران اشرف ،سابق رکن پنجاب اسمبلی شوکت بسرا،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبد المجید نے سابق جنرل سیکرٹری پی پی پی پی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دست راست میاں رشید احمد کے انتقال پر ان کے بیٹے میاں نصیب احمد ایڈووکیٹ سے فاتحہ خوانی کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ میاں رشید احمد کی پارٹی سے وفاداری اور محبت اس حد تک تھی کہ انہوں نے اپنے لواحقین کو وصیت کی تھی کہ مجھے پارٹی کے پرچم میں دفن کیا جائے۔

(جاری ہے)

جس پر عمل ہو ا۔انہوں نے کہا کہ آج پی پی پی پی کا ورکر موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بیدار ہو چکا ہے جبکہ آئندہ انتخابات میں انشاء اللہ ہم دوبارہ حکومت بنائیں گے۔کیونکہ ہم نے اپنے دورہ حکومت میں اداروں کو استحکام دیا اور قانون کے مطابق سپریم کورٹ میں ہمارے منتخب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش ہو کر نااہل ہوئے ۔اور اسی طرح میں بھی عدالتوں میں پیش ہو تا رہا ہوں اور آج بھی ہو رہا ہوں ۔جبکہ موجودہ حکومت کی اداروں کو غیر مستحکم کرنے کی منفی سوچ ان کو لے ڈوبے گی۔کیونکہ ہماری جماعت کا ووٹ بنک بڑھا ہے کم نہیں ہوا ۔انہوں نے انجینئر حافظ سرفراز احمد کی طرف مسکرا کر کہا کہ یہ ہمارا ووٹ بنک ہے جو پہلے بھی مضبوط تھا اور آج بھی مضبوط ہے ۔

متعلقہ عنوان :