ْتائیوان معاملہ پر امریکی رویہ اور پالیسیوں پرچین کے شدید تحفظات، سرکاری نشریاتی ادارہ

امریکہ ایک چین پالیسی پر کاربند رہے، دونوں ممالک مابین فوجی تعاون کی بھر پور مخالفت کی جائیگی، لوکھانگ

پیر 17 جولائی 2017 20:52

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) چین نے تائیوان کے معاملہ پر امریکی رویہ اور پالیسیوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ، چین نے کہا ہے کہ امریکہ ون چائنا پالیسی پر کاربند رہے ، تائیوان کو چین مخالف ابھارنے کی کوششوں سے گریز کرے ۔ چینی سرکاری نشریاتی ادارہ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ لوکھانگ نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ اپنی تائیوان پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور امریکہ ون چائنہ پالیسی پر سختی سے عمل کرے نہ کہ ون چائنہ پالیسی کو ابھارے ۔

انہوں نے چین کے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ تائیوان کو چین مخالفت کرنے اور اس کو شہہ دینے کی کوئی ایسی کوشش نہ کرے جس سے دونوں ممالک مابین تعلقات میں بے قاعدگی پیدا ہو اورایک چین پالیسی کو کوئی خطرہ لاحق ہو۔

(جاری ہے)

ترجمان لوکھانگ نے کہا کہ تائیوان اور امریکہ بیچ کسی بھی قسم کی افواج کے حوالے سے تبادلے کی بھرپور مخالفت کی جائے گی ، امریکہ اپنے اس رویے اور اپنی اس پالیسی پر نظرثانی کرے ، اقوام متحدہ جب ایک چین پالیسی کی پاسداری کرتی ہے تو امریکہ کو بھی اس کا پابند ہونا ہوگا ۔

امریکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پاسداری کرے اور جان لے کہ تائیوان چین کا حصہ تھا حصہ ہے اور حصہ رہے گا ۔ اس میں امریکہ کی دخل اندازی دونوں ممالک مابین تلخی اور کشیدگی پیدا کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :