چوہدری شجاعت حسین کا بابر اعوان کو ٹیلی فون ،ملکی مجموعی صورتحال اور پانامہ لیکس کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کی ہے، بابر اعوان

پیر 17 جولائی 2017 20:42

چوہدری شجاعت حسین کا بابر اعوان کو ٹیلی فون ،ملکی مجموعی صورتحال اور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پر رابظہ کیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی مجموعی صورتحال اور پانامہ لیکس کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو کے حوالے سے ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین تحریک انصاف کو چوہدری شجاعت سے ہونے والی گفتگو پر بریف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کیلئے قومی اتفاق رائے بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین نے بھی وزیر اعظم کے استعفیٰ کے مطالبے کی مکمل حمایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد نواز شریف کا منصب سے چمٹے رہنے کا کوئی جواز نہیں۔نواز شریف جمہوریت کیلئے بوجھ اور ملکی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف عالمی سطح پر پاکستان کی سبکی اور تنہائی کے موجب بن رہے ہیں۔ملکی سطح پر نواز شریف فساد اور انارکی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ بابر اعوان نے واضح کیا کہ کسی کو سپریم کورٹ پر حملہ کرنے دیں گے نہ ہی پانامہ فیصلے سے فرار ہونے دیں گی: