سبی، شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے اور سٹرکوں اور محلوں میںصفائی پر بھر پور توجہ دی جائے گی،سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی

پیر 17 جولائی 2017 20:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء)چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی نے کہا کہ سبی شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے اور سٹرکوں،نالیوں اور محلوں میںصفائی پر بھر پور توجہ دی جائے گی،بارش کے دنوں میں میونسپل کمیٹی کے ملازمیں کو اضافی فرائض سر انجام دینے ہونگے ،شہری اور تاجر برادری شہر کی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کے لئے میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں ، وائس چیرمین حاجی محمد حیات رند کی نگرانی میں شہر میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد خان سیلاچی ، وائس چیرمین حاجی محمد حیات رند،علی خان چانڈیو،چیف سینٹری میر سلیم بنگلزئی ، محمد زاہد سمیت دیگر موجود تھے چیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار زادہ میر حیر بیار خان ڈومکی نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے میونسپل کمیٹی کا عملہ ہمہ وقت کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے نہ صر ف میونسپل کمیٹی بلکہ ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی سبی نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے باقاعدہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں وائس چیرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی محمد حیات رند کی نگرانی میں صفائی مہم جاری ہے انہوں نے کہا کہ سبی شہر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے اور سٹرکوں،نالیوں اور محلوں میںصفائی پر بھر پور توجہ دی جائے گی اس نہ صرف شہریوں کو صاف ستھراماحول میسر ہوگا بلکہ وہ مختلف بیماریوں سے بھی محفوط ہونگے انہوں نے کہا کہ بارش کے دنوں میں میونسپل کمیٹی کے ملازمیں خصوصی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میںشہری اور تاجر برادری شہر کی خوبصورتی کو بر قرار رکھنے کے لئے میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں۔