مریدکی: سرکل مریدکے کے علاقہ کو ٹ عبد الرحمان میں برساتی پانی میں نہانے کے دوران دو کمسن کزن ڈوب کر جاں بحق

پیر 17 جولائی 2017 20:40

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) سرکل مریدکے کے علاقہ کو ٹ عبد الرحمان میں برساتی پانی میں نہانے کے دوران دو کمسن کزن ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ نعشیں گھر میں پہنچنے پر علاقہ بھر میں کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سرکل مریدکے کے علاقہ کوٹ عبد الرحمان شبیر حسین کا چھ سالہ بیٹا عبد اللہ مہتہ سوجا سے مہمان آنے والے اپنی9سالہ کزن ذین کے ہمراہ کھیلنے کے لیے گھر سے نکلا اور قریبی جوہڑ میں جمع برساتی پانی میں نہانے کے دوران دنوں بچے دلدل کے باعث پانی میں ڈوب گئے۔اہل علاقہ کے پہنچنے تک دونوں کمسن موت کی وادی میں اتر چکے تھے۔ کمسن پھولوں کی نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیس جس سے علاقہ بھر کی فضا سوگوار ہو گئی۔ پولیس نے ضروری کارووائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :