مریدکے :ڈپٹی کمشنر ارقم طارق کی ہدایت پر انجمن تاجران کی مشاورت سے پرائس کنٹرول کمیٹی کاماہانہ اجلاس کا انعقاد

س میںاشیائے خورونوش کی نئی قیمتوں کے تعین کیا گیا،صارفین کی سہولت کے لئے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیاء کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور خلاف ورزی یا ملاوٹ کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

پیر 17 جولائی 2017 20:40

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء)ڈپٹی کمشنر ارقم طارق کی ہدایت پر انجمن تاجران کی مشاورت سے پرائس کنٹرول کمیٹی کاماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میںاشیائے خورونوش کی نئی قیمتوں کے تعین کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنرنے ہدایت کی کہ صارفین کی سہولت کے لئے مارکیٹ میں فروخت ہونے والی اشیاء کی کڑی نگرانی کی جائے گی اور خلاف ورزی یا ملاوٹ کرنے پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

اجلاس میں دالیں، چینی بیسن اور دیگر اشیاء کی نئی قیمتیں طے کی گئیں۔جن میں باسمتی چاول نئے 110 روپے فی کلو، پرانی118 روپے فی کلو، دال چنا باریک 94اور موٹی 96 روپی فی کلو ، دال ماش 165روپے جبکہ لوکل 145 روپے فی کلو، سفید چنے موٹی155 روپے اور باریک 145 روپے فی کلو اور چینی کی قیمت 54 روپے فی کلو ہیں ۔

(جاری ہے)

سرخ مرچ 196 روپی فی کلو جبکہ100 گرام روٹی 6 روپے اور نان کی قیمت 8 روپے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آٹا اور گھی حکومتی نرخوں پر دودھ 65 ، دہی 70 جبکہ چھوٹا گوشت 700 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہو گا ۔ طے شدہ قیمتوں کا اطلاق اگلے حکم نامے تک جاری رہے گا۔ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کی شکایات متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر یا واٹس ایپ نمبر 0301-4036735 پر کی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ارقم طارق کی طرف سے ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جاوید چوہان کے ہمراہ ڈی سی شیخوپورہ نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ مجسٹریٹس کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ بھی لیا جائے گا۔