ٹور ڈی فرانس ،ْ15واں مرحلہ بوکے مولیما نے جیت لیا

پیر 17 جولائی 2017 20:36

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) ٹور ڈی فرانس کا پندرہواں مرحلہ نیدرلینڈ کے بوکے مولیما نے جیت لیا، برطانیہ کے کرس فروم نے ایک بار پھر یلو جرسی پر قبضہ جما لیا۔

(جاری ہے)

ٹور ڈی فرانس کے پندرہویں مرحلے میں رائیڈرز کو لیسک سے لی پن ویلے سے 5اعشاریہ 189کلومیٹرز تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جس کیلئے سب ہی رائیڈرز ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کے لئے جدوجہد کرتے نظر آئے۔نیدرلینڈ کے بوکے مولیما نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 41 منٹ اور 47 سیکنڈز میں طے کیا ،ْاٹلی کے ڈیاگو الیسی دوسرے جبکہ فرانس کے ٹونی گیلوپن تیسرے نمبر پر رہے۔اوور آل اسٹینڈنگز میں کرس فروم نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

متعلقہ عنوان :