مصر کے ورلڈ نمبر دو کھلاڑی کریم عبدالگواد سکواش سیریز کھیلنے کے بعد پیر کی صبح وطن واپس روانہ

پیر 17 جولائی 2017 20:36

مصر کے ورلڈ نمبر دو کھلاڑی کریم عبدالگواد سکواش سیریز کھیلنے کے بعد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2017ء) مصر کے ورلڈ نمبر 2 کھلاڑی کریم عبدالگواد پاکستان کے ساتھ سکواش سیریز کھیلنے کے بعد پیر کی صبح وطن واپس روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق مصر کے ورلڈ نمبر 2 کھلاڑی کریم عبدالگواد پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل سکواش سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کے دورے پر آیا تھا۔گزشتہ روز پاکستان کے فرحان محبوب نے ورلڈ نمبر 2 کریم عبدالگواد کو شکست دی تھی۔ کریم عبدالگواد میچ کے بعد پیر کو وطن واپس چلے گئے ہیں جبکہ پاکستان کے ساتھ انٹرنیشنل سکواش سیریز کھیلنے کے لئے آئے ہوئے دیگر مصری کھلاڑی پیر کی رات کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :