مبارک شاہ کی شہادت سے قوم ایک نڈر ،ایمان دار اور فرض شناش پولیس آفیسر سے محروم ہو گئی ہے، صدر پولیس سروسز آف پاکستان ایسوسی ایشن نسیم الزمان

پیر 17 جولائی 2017 20:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) پولیس سروسز آف پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر آئی جی پی نسیم الزمان نے کہا ہے کہ مبارک شاہ نہ صرف وطن عزیز کا ایک قیمتی اثاثہ تھے بلکہ ان کی شہادت سے قوم ایک نڈر ،ایمان دار اور فرض شناش پولیس افسر سے محروم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

مبارک شاہ ایس پی قائد آباد تعینات تھے اور اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بنے اور جام شہادت نوش کیا ، پولیس سروسز آف پاکستان ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ پولیس سروسز آف پاکستان ایسوسی ایشن کے تمام افسران اور پوری قوم مبارک شاہ کی شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کی فیملی کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مبارک شاہ نے اپنے آپ کو دہشت گردوں کے سامنے نا صرف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت کیا بلکہ ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے شہادت کے اعلی منصب پر فائز ہوئے۔ آئی جی پی نسیم الزمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیس سروسز آف پاکستان کے تمام افسران دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے میں کوئی کثر اٹھا نہ رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :