وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، پانامہ کیس کی صورتحال پر مشاورت

اپوزیشن کے احتجاج کے مقابلے کے حوالے سے مشاورت وزیراعظم کی سیاسی مشیران کو سینیٹ و قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج پر جوابی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے ہدایت وزیر اعظم سے وزیر دفاع خواجہ آصف اور سپیکر قومی اسمبلی کی بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

پیر 17 جولائی 2017 20:16

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، پانامہ کیس کی صورتحال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، وفاقی وزراء و قانونی مشیروں کی شرکت، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پانامہ کیس کی پہلی سماعت کے بعد کی صورتحال پر مشاورت، اپوزیشن کے احتجاج کے مقابلے کے حوالے سے مشاورت کی گئی، پیر کے روز وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس مین وفاقی وزراء وزیراعظم کے مشیروں، معاون خصوصی سمیت سپریم کورٹ میں وزیراعظم اور شریف خاندان کا پانامہ کیس مین دفاع کرنے والی قانونی ٹیم نے شرکت کی، پانامہ کیس میں وزیراعظم کی لیگل ٹیم میں جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں پہلی سماعت اور وزیراعظم اور شریف خاندان کی جانب سے پیش کیے جانے والے موقف سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں سے سیاسی میدان میں اپوزیشن کے مقابلے کے حوالے سے بھی مشاورت کی، وزیراعظم نے سینیٹ و قومی اسمبلی کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج پر جوابی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے سیاسی مشیران کو ہدایت کی، بعدازاں وزیراعظم نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ملاقات کی، جس میں اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی حکمت عملی پر جوابی حکمت عملی کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی، وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے آپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، مسلم لیگ (ن) ملکر آپ کے خلاف ہونے والی تمام سازشیوں کو ناکام بنا دے گی، جبکہ وزیراعظم سے قومی اسمبلی میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے حالیہ دنوں میں دوسری ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر مین قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے اور اجلاس کی کارروائی کے بارے میں مشاورت اور اہم قانون پہلوں پر بھی ٖغور کیا گیا۔