یورپی یونین نے تازہ میزائل تجربے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کو سخت بنانے کی دھمکی دیدی

پیر 17 جولائی 2017 19:59

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) یورپی یونین نے تازہ میزائل تجربے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کو سخت بنانے کی دھمکی دیدی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقتازہ میزائل تجربے کے بعد یورپی یونین نے شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کو سخت بنانے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چار جولائی کو کیے جانے والے بین البراعظمی میزائل تجربے نے دنیا کی امن و سلامتی کے لیے مزید خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ خارجہ امور کی یورپی سربراہ فیدیریکا موگیرینی کے مطابق شمالی کوریا پر اضافی پابندیوں عائد کرنے کے حوالے سے امکانات کم ہی ہیں کیونکہ یورپی یونین نے پہلے ہی پیونگ یانگ کے خلاف بہت زیادہ پابندیاں لگائے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :