ترکی میں ہنگامی حالت کے نفاذ میں چوتھی مرتبہ توسیع

پیر 17 جولائی 2017 19:59

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی مدت میں چوتھی مرتبہ توسیع کردی گئی ۔جرمن میڈیا کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی مدت میں چوتھی مرتبہ توسیع کردی گئی۔ پیر کو اس مقصد کے لیے پارلیمان میں رائے شماری کی گئی ۔

(جاری ہے)

پارلیمان میں صدر رجب طیب اردگان کی جماعت کی اکثریت ہونے کی وجہ سے توسیع کا فیصلہ ایک طرح سے یقینی تھا۔

جولائی 2016 میں نافذ کی گئی ہنگامی حالت کی مدت بدھ انیس جولائی کو اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے۔ حزب اختلاف فوری طور پر ایمرجنسی اٹھانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد تقریبا ڈیڑھ لاکھ سرکاری اہلکاروں کو یا تو معطل یا پھر نوکریوں سے برطرف کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :