یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین بریگزٹ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع

پیر 17 جولائی 2017 19:59

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین بریگزٹ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے مذاکرات کارِ اعلی مِشیل بارنیئر اور برطانیہ کے بریگزٹ منسٹر ڈیوڈ ڈیوس نے بات چیت میں پیش رفت کی امید ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر سے شروع ہونے والے رانڈ میں یورپی یونین سے انخلا کے بعد برطانیہ میں مقیم یورپی شہریوں کے حقوق کے موضوع پر بات کی جائے گی۔

اس کے علاوہ یورپی یونین کی جانب سے مالی مطالبات اور شمالی آئرلینڈ کی حیثیت پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ بریگزٹ مذاکرات کا آغاز جون کے وسط میں ہوا تھا۔ یورپی ذرائع کے مطابق انخلا کے مخصوص معاملات طے ہونے کے بعد ہی برطانیہ کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے پر بات چیت ممکن ہو سکے گی۔