برطانیہ ،مانچسٹر میں نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگا دی، مسجد کا اندرونی احاطہ مکمل طور پر خاکستر

پیر 17 جولائی 2017 19:59

مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں مسجد کا اندرونی احاطہ مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی سروس کو رات گئے مانچسٹر کے علاقے ڈرولسڈن روڈ پر واقع نسفت اسلامک سینٹر میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا۔

(جاری ہے)

اسلامک سینٹر کے ترجمان کے مطابق واقعے کے روز نامعلوم نمبر سے فون کال آئی اور کہا گیا کہ مسجد کو آگ لگا دی گئی ہے تاہم اس وقت مسجد میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ پر قابو پانے کے بعد فرانسسک ماہرین بھی موقع پر پہنچ گئے جب کہ فرانسسک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔دوسری جانب مانچسٹر پولیس کے مطابق اسلامک سینٹر میں لگی آگ ابتدائی طور پر مشکوک دکھائی دیتی ہے تاہم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔خیال رہے کہ 2014 میں بھی اسلامک سینٹر کا دورہ کرنے کے لئے آنے والے لوگوں کو لانے لے جانے کے لئے استعمال ہونے والی منی بس کو آگ لگا دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :