ورکزئی ایجنسی کے طلباء کو اپنے کوٹے کا حق دیکر داخلہ دیا جائے، عصام الدین

پیر 17 جولائی 2017 19:59

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)اورکزئی ایجنسی کے طلباء کو اپنے کوٹے کا حق دیکر داخلہ دیا جائے ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان شعبہ بہبود کے ناظم عصام الدین نے بروز پیر اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومت کا داخلہ لینے کیلئے فارم میں یہ ظالمانہ فیصلہ شامل کیا ہے کہ فاٹا کے جن طلباء نے میٹرک تک تعلیم اپنے علاقوں میں حاصل نہیں کی خواہ اس کے پاس فاٹا کا ڈومیسائل بھی موجود ہو کسی بھی کالج میں فرسٹ ائیر میں داخلہ نہیں دیا جائے گا اس فیصلے سے فاٹا کے طلباء بل خصوص اورکزئی ایجنسی کے طلباء میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں کیونکہ اورکزئی ایجنسی میں کئی سالوں سے تعلیمی ادارے بند ہے اب اورکزئی ایجنسی کے طلباء شہری یا بندبستی علاقوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو مختلف علاقوں میں میٹرک پاس کئے ہوئے ہیں اب ڈومیسائل ہوتے ہوئے بھی ان کو اپنے کوٹے میں داخلہ نہ دینا سراسر ظلم ہے انہوںنے حکومت وقت بلخصوص گورنر خیبر پختونخواہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کے طلباء بل خصوص اورکزئی ایجنسی کے طلباء اس فیصلے سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں لہذا ان سے اپنا حق نہ چھینا جائے بصورت دیگر تنظیم اساتذہ پاکستان شدید احتجاج کرنے پر مجبورہونگے ۔