بھارت ، افغانستان کے راستے سے امریکہ کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کروارہا ہے، رانا محمد نعیم جاویدایڈووکیٹ

پیر 17 جولائی 2017 19:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پاکستان فلاح پارٹی کے سٹی صدر و صدر ہیومن رائٹس رانا محمد نعیم جاویدایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت ، افغانستان کے راستے سے امریکہ کی سرپرستی میں پاکستان میں فرقہ واریت اور لسانی فسادات کو ہوا دینے کیلئے دہشت گردی کروارہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ بروز پیر اپنے بیان میں کہہ رہے تھے کہ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی میں دین وملت کے دشمن ملوث ہیں ،ہم اپنے مظلوم بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر ،شام، عراق ،افغانستان ،برما اور فلسطین میں مسلمانوں پر ظلم تشویش ناک ہے۔

دنیا بھر کی طاغوتی قوتیں مل کر امت مسلمہ کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کو امت مسلمہ کے مظلوم مسلمانوں کے حقوق وان کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنی آواز کو ہر صورت بلند کرنا ہوگی۔