سیالکوٹ،مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4افراد ملبے تلے دب گئے، 1جاں بحق ، 3شدید زخمی ہو گئیں

پیر 17 جولائی 2017 19:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ملبے تلے دب گئے، ایک شخص جاں بحق ، ماں دو بچیاں سمیت شدید زخمی ،تفصیلا ت کے مطابق پیرس روڈ نشاط پارک میںحبیب اللہ اپنی فیملی کے ہمراہ کرایہ کے مکان جس کا چھت لکڑی ، بالوں اور گارڈ ر پر مشتمل تھا میں رہائش پذیر تھا کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجہ میں گھر کا سربراہ 35 سالہ حبیب اللہ ولد ظفر شدید زخمی ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیوی 30سالہ حسن جان اور دو بچیاں 5سالہ زینب ،2سالہ ارفعہ شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :