سرگودھا،پانامہ کیس کی وجہ سے شہر بھر میں جاری ترقیاتی کام عارضی طور پر معطل ہونے سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے

پیر 17 جولائی 2017 19:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پانامہ کیس کی وجہ سے شہر بھر میں جاری ترقیاتی کام عارضی طور پر معطل ہونے سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں بلدیاتی اور مختلف محکموں کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ٹھیکیدار نے پتھر اور خاکہ ڈال کر کام ادھورا چھوڑ دیا ہے اسی طرح گلی‘ محلوں میں سیوریج اور گلیوں وغیرہ کی تعمیر کیلئے پتھر وغیرہ ڈالے گئے مگر فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے یہ کام دو ماہ کے زائد عرصہ سے التواء کا شکار ہے جس کی وجہ سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ پانامہ کیس کی وجہ سے ٹھیکیدار گو مگو کی صورتحال میں مبتلا ہیں کہ اگر ہم نے کام مکمل کروادیئے تو بل پاس ہونگے کہ نہیں‘ کیونکہ حکومت کا مستقبل بھی پانامہ کیس سے جوڑ چکا ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں مسائل جنم لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :