محکمہ ریلوے نے امریکہ سے 50 ریلوے انجن آنے کے بعد 5 مسافر ٹرینوں کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کردیئے

پیر 17 جولائی 2017 19:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) محکمہ ریلوے نے امریکہ سے 50 ریلوے انجن آنے کے بعد 5 مسافر ٹرینوں کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلہ میں نئی مسافر کوچز کی تیاری کا کام بھی مکمل کیا جارہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بحال کی جانیوالی ٹرینوں میں سپر ایکسپریس‘ کراچی سے لاہور چلنے والی ایکسپریس ٹرین‘ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان بند کی جانیوالی مسافر ٹرین کے علاوہ روحی ایکسپریس شامل ہیں سپر ایکسپریس سرگودھا اور کراچی کے درمیان دوبارہ بحال کی جائیگی جبکہ راولپنڈی اور خانپور کے درمیان چلنے والی روحی ایکسپریس کو بھی براستہ سرگودھا بحال کیا جارہا ہے ریلوے ذرائع کے مطابق ان پانچ ٹرینوں کی بحالی سے ریلوے کو خاطر خواہ آمدن ہونے کیساتھ ساتھ مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئینگی۔

متعلقہ عنوان :