سرگودھا ، محنت کش نے غربت سے تنگ آ کر اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑ ک کر آگ لگا لی

پیر 17 جولائی 2017 19:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) سرگودھا کے نواحی قصبہ دھریمہ کے رہائشی محنت کش نے غربت اور گھریلو حالات سے تنگ آ کر اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑ ک کر آگ لگا لی جس سے وہ بر ی طر ح جھلس گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ دھریمہ کا رہائشی دو بچوں کا با پ ناصر حسین محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کاپیٹ پا ل رہا تھا لیکن گذشتہ کئی دنوں سے بے روزگاری کا شکا ر تھا جس کی وجہ سے اس کے گھر میں فاقہ کشی کی نوبت پید ا ہو گئی جس پر اس کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑ ا ہو ا جس پر ناصر حسین نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑ ک کر آ گ لگا لی جسے علاقے کے لوگوں نے بمشکل قابو پایا ۔

آ گ لگنے سے ناصر حسین بر ی طر ح جھلس گیا جسے نازک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا سے الائیڈ ہسپتال فیصل آ با د منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :