سرگودھا ،قومی شاہراہ موٹر وے پر حساس ادارے کی گاڑ ی کو حادثہ 1اہلکار جا ں بحق دوسراشدید زخمی

پیر 17 جولائی 2017 19:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) قومی شاہراہ موٹر وے پر حساس ادارے کی گاڑ ی کو حادثہ ایک اہلکار جا ں بحق دوسراشدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لاہور سے راولپنڈی جا نے والی ایک حساس ادارے کی گاڑی بھیرہ انٹر چینج کے قریب آگے جانے والی ایک جیپ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار محمد حسنین موقعہ پر ہی جا ں بحق جب کہ دوسرا اہلکار ایوب خان جوکہ گاڑی چلا رہا تھا شدید زخمی ہو گیا ۔حادثے میں زخمی ہو نے والے اہلکا ر کو طبی امداد کے لئے راولپنڈی ریفر کر دیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :