ْن لیگ نے اپنے منشور کے مطابق کامیابی سے اپنا اصلاحاتی پروگرام مکمل کیا ہے‘ عرفان دولتانہ

پروگرام کی تکمیل سے عالمی برادری کا حکومتی اقتصادی ایجنڈے پر اعتماد مستحکم ہوا ہے‘ رکن پنجاب اسمبلی کی گفتگو

پیر 17 جولائی 2017 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ سٹیٹ بینک پاکستان کا پالیسی ریٹ گزشتہ 45 سالوں کی کم تر سطح پر 5.75تک آگیا ہے،مسلم لیگ (ن) نے اپنے منشور کے مطابق کامیابی سے اپنا اصلاحاتی پروگرام مکمل کیا ہے، اس دوران کئی مشکل ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا،اس پروگرام کی تکمیل سے عالمی برادری کا حکومتی اقتصادی ایجنڈے پر اعتماد مستحکم ہوا ہے۔

۔ بروز پیر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں موڈی ایس اینڈ پی اور فچ جیسی بڑی ایجنسیوں نے پاکستان کے درجے میں بہتری کا اعتراف کیا ہے‘ حال ہی میں ہاورڈ یونیورسٹی کے عالمی ترقی کے مرکز کے محققین نے پیشنگوئی کی ہے کہ پاکستان کی سالانہ ترقی کی شرح آئندہ دس سالوں کے دوران 6 فیصد کے قریب ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 5.3 فیصد تک ریکارڈ کی گئی‘ زرعی شعبہ اور خدمات کے شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی‘ زرعی ترقی کی وجہ حکومت کی جانب سے کاشتکاروں میں قرضوں کی تقسیم اور معاون پالیسیاں رہیں‘اس شعبہ میں اپریل 2017ء تک 9.7 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ لوہے اور سٹیل کی مصنوعات میں 20.26 فیصد‘ آٹو موبائل 11.41فیصد‘ فارماسوٹیکل 9.1 فیصد‘ مشروبات 11.60‘ کھادیں 0.21‘ ربڑ کی مصنوعات 0.36‘ نان میٹیکل منرل مصنوعات 6.54‘ ٹیکسٹائل 0.73‘ الیکٹرانکس 15.10 اور انجنیئرنگ مصنوعات میں 4.29 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ فارین ڈائریکٹ انویسٹمینٹ میں 8.6 فیصد اضافہ ہوا‘ ایکسٹرنل پبلک ڈیٹ ٹو جی ڈی پی میں کمی واقع ہوئی۔

وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ قرضوں کی پائیداریت کے اعشاریے 2013ء کے مقابلے میں اندرونی اور بیرونی قرضوں میں بہتری دکھا رہے ہیں‘ انہیں بتایا گیا کہ برآمدات اور ترسیلات میں جولائی سے مئی 2017ء کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دس ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے حل کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں‘ حکومت نے برآمدات میں اضافے کیلئے پہلے ہی کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔