چشتیاں ،چار بچوں کی ماں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی

پیر 17 جولائی 2017 19:27

چشتیاں ،چار بچوں کی ماں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی
چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) چشتیاں کے نواحی محلہ مہاجر کالونی میں چار بچوں کی ماں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ محلہ کے رہائشی شہباز آفتاب کی بیوی شمشاد بی بی اپنے گھر میں بجلی کا پنکھا چلانے لگی تو اسے زبردست کرنٹ لگ گیا، جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا مگر جانبرنہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جاں ملی ۔ متوفیہ چار بچوں کی ماں تھی جس کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :