چشتیاں ،کمسن بچی اتفاقیہ طور پر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کرجاں بحق

پیر 17 جولائی 2017 19:26

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)چشتیاں کے نواحی گائوں 113مراد میں کمسن بچی اتفاقیہ طور پر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کرجاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق کچھی والا کے رہائشی زمیندار محمد مدثر کی دو سالہ بچی عائشہ اپنی والدہ کے ہمراہ ناناکے گھر آئی ہوئی تھی کہ اس کا ماموں کھیتی باڑی کے لیے ٹریکٹر ٹرالی لے کر فصلوں میں جانے لگا کہ اچانک اس کی کمسن بھانجی عائشہ مدثر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔متوفیہ چشتیاں کے دکاندار سہیل افضل کی بھانجی تھی ۔