صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ کا اپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسلز میانہ پورہ اورحاجی پورہ 2کا دورہ

گلیوں ، محلوں میں ٹف ٹائیلز لگانے اور سیوریج کی تعمیر کے جاری منصوبوں کو جائزہ لیا، معززین علاقہ بھی موقع پر موجود تھے

پیر 17 جولائی 2017 19:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) صوبائی وزیر بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ کا اپنے حلقہ انتخاب کی یونین کونسلز میانہ پورہ اورحاجی پورہ ii کا دورہ ‘ گلیوں اور محلوں میں ٹف ٹائیلز اور سیوریج کی تعمیر کے جاری منصوبوں کو جائزہ لیا۔ چیئرمین یوسی میانہ پورہ مہر ذوالفقار ، وائس چیئرمین یوسی حاجی پورہ 2 غلام فرید بٹ ،جنرل کونسلر زمان سرفراز اور شیخ ناصر کے علاوہ معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

بروز پیر صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے اہلیان توحید ٹاؤن کی جانب سے گلیوں میں ٹف ٹائیلز لگانے کا مطالبہ پر انہیں یقین دلایا کہ جلد ہی ان کے علاقہ میں ٹف ٹائیلز لگانے کا آغاز کردیا جائے گا ۔ انہوں نے اس موقع پر موجود محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقامی حکام کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ میانہ پورہ اور حاجی پورہ iiمیں خستہ حال گلیوں کی تعمیر کیلئے منصوبوں کا تخمینہ لگائے اور ان منصوبوں پر بلا تاخیر کام کو آغاز کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر موجود بلدیاتی نمائندوں کو تلقین کی کہ وہ جاری منصوبوں پر معیار کو یقینی بنانے کیلئے منصوبوں کی از خود نگرانی کریںتاکہ یہ منصوبے دیرپاثابت ہوں اور عوام الناس ان سے عرصہ دراز تک استفادہ حاصل کرسکیں ۔ صوبائی وزیر محمد منشاء اللہ بٹ نے بتایا کہ سبلائم چوک میںپل کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے اور جلد ہی ڈیفنس روڈ زہرہ چوک میں پل کی تعمیر شروع کی جائے گی ۔