چینی افواج پیپلز لبریشن آرمی کی نئی یونیفارم کی تقریب رونمائی آئندہ ماہ ہو گی

پیر 17 جولائی 2017 19:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء)چین یکم اگست 2017کو اپنی افواج پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل ای) کی نئی یونیفارم متعارف کروائے گا، معروف چینی روزنام چائنا ڈیلی کے مطابق چین پی ایل اے کی 90ویں سالانہ تقریبات میں یکم اگست 2017کو نئی یونیفارم متعارف کروانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تبدیلی چین کی موسمیاتی تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔ سالانہ تقریبات میں چینی افواج اپنی نئی یونیفارم میں نظر آئیں گے۔ ایک اعلیٰ فوجی عہدیدار نے بتایا ہے کہ یونیفارم تبدیلی کی اجازت پہلے ہی لی جا چکی ہے۔ آئندہ گرمیوں میں چینی افواج اپنی نئی یونیفارم میں دکھائی دیں گے۔