چین کا سیکورٹی کونسل کے دائرہ کار سے باہرامریکی پابندیوں پر سخت احتجاج،چینی سرکاری میڈیا

چین اپنے بنکوں پر نام نہاد امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، کینگ شوانگ چین نے کوریائی جزائر ایٹمی مسئلہ کو حل کرنے میں غیر معمولی کوششیں کی ہیں، ترجمان چینی دفتر خارجہ

پیر 17 جولائی 2017 19:26

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) چین نے امریکہ کی جانب سے سیکورٹی کونسل کے دائرہ کار سے باہر غیر ملکی اداروں پر پابندی پر سخت احتجاج کیا ہے،چین اپنے بنکوں پر نام نہاد پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، چین نے کوریائی جزائر ایٹمی مسئلہ کو حل کرنے میں غیر معمولی کوششیں کی ہیں،چینی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کینگ شوانگ نے کہا ہے کہ چین امریکی پابندیوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دارہ کار سے باہر تصور کرتے ہوئے سخت احتجاج کرتا ہے اور چینی بنکوں پر امریکی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔

کینگ نے کہا کہ چین کی جانب سے دیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا پر مکمل طور پر اقوام متحدہ کی قرادادوں کا نفاذکیا گیا ہے لیکن چین کسی بھی ملکی قوانین کو نافذ نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے رائٹرز کی رپورٹ جس نے دو امریکی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ چھوٹے چینی بینکوں اور دیگر اداروں پر ہفتے کے اندر اندر مزید پابندیاں عائد کرے گا کے جواب میں کہا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ رپورٹ سچ ہے، امریکی حکام اس تبصرے کو مسترد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے کوریائی جزائر ایٹمی مسئلہ کو حل کرنے میں غیر معمولی کوششیں کی ہیں۔ ڈی پی آر کے معاملہ پر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے مسودے کے مسودے پر مشاورت میں حصہ لیا، اور متعلقہ قراردادوں کی منظوری دی۔گینگ نے پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ مشترکہ کوششیں کوریائی ایٹمی مسئلے پر امن مذاکرات کوصحیح راستے پر لے جائیں.ن