بیلٹ ایند روڈ منصوبہ سے بیرون ملک سرمایہ کاری میںزبردست اضافہ متوقع ،چینی میڈیا

یہ منصوبہبیرونی سرمایہ کاری کے لئے مقناطیسی کشش کا حامل ہے، ڈائریکٹر این ڈی آر سی زیائو فی ژو �مالک میں77منصوبوں پر کام جاری ،2لاکھ12ہزار روز گار مواقع میسر ہونگے،ڈپٹی ڈائریکٹر زنگ فو ژانگ سلک روڈ فنڈ کی طرف سے معاون منصوبوں کی مجموعی سرمایہ کاری 80 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ،نائب صدر ڈنگ گوروگ

پیر 17 جولائی 2017 19:26

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) چین کی جانب سے فنڈ کئے گئے بیلٹ ایند روڈ منصوبہ سے بیرون ملک مارکیٹ میںآئندہ سالوں میں سرمایہ کاری میں طوفانی اضافہ متوقع ہے،بیرون ملک سرمایہ کاروں کے لئے یہ منصوبہ مقناطیسی کشش کا حامل منصوبہ ہے ، 36ممالک اور خطوں میں مجموعی طور پر 24.19بلین ڈالر کے 77منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام تیزی سے جاری ہے ،یہ منصوبے 2لاکھ12ہزار سے زائد روز گار کے مواقع پیدا کریں گے، سلک روڈ فنڈ کی طرف سے معاون منصوبوں کی مجموعی سرمایہ کاری 80 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے،یہ منصوبہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے جس میں بڑے اور چھوٹے پیمانے سرمایہ کاری کے ذریعے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں،سب سے بڑھ کر یہ کہ اسے چینی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے،چینی حکومت اس سلسلہ میں سرمایہ کاروں کو گارنٹی کے ساتھ پر کشش مراعات بھی فراہم کر رہی ہے، 2016میں 30ہزار چینی کمپنیوں نے بیرون ملک 1.2ٹریلین ڈالر بشمول بیرون ممالک براہ راست 183.2 بلین ڈالرسرمایہ کاری کی گئی،آئندہ 5سالوں میں یہ سرمایہ کاری 750بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی،معروف چینی اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (NDRC) کے ڈائریکٹر زیائو فی ژو نے بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ میں جو چینی فنڈ سے شروع کیا گیا میں آنے والے چند سالوں میں بیروں ملک سرمایہ کاری میں طوفانی اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

بیرون ملک سرمایہ کاروں کے لئے یہ منصوبہ مقناطیسی کشش رکھتا ہے۔ یہ منصوبہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے جس میں بڑے اورچھوٹے پیمانے سرمایہ کاری کے ذریعے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔سب سے بڑھ کر یہ کہ اسے چینی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔چینی حکومت اس سلسلہ میں سرمایہ کاروں کو گارنٹی کے ساتھ پر کشش مراعات بھی فراہم کر رہی ہے۔

زیائو فی نے کہا کہ 2016میں 30ہزار چینی کمپنیوں نے بیرون ملک 1.2ٹریلین ڈالر بشمول بیرون ممالک براہ راست 183.2 بلین ڈالرسرمایہ کاری کی گئی۔آئندہ 5سالوں میں یہ سرمایہ کاری 750بلین ڈالر تک پہنچ جائے گی.نجی کمپنیوں نے چینی کمپنیوں میں 60 فی صد کمپنیوں کو غیر ملکی مارکیٹ میں بنا دیا ہے۔"این ڈی آر آر سی نے چین کمپنیوں کو بیرون ملک جانے کے لئے حوصلہ افزائی اور تعاون کی قیمت کو کم کرنے کے لئے B & R کے ساتھ شراکت دار ممالک کے ساتھ بات چیت اور تعاون کرنے کے لئے جاری رکھے گی.۔

غیر ملکی سلامتی کو بہتر بنانے اور عملیاتی خطرات کو کم کرنے کے لئے بھی کوشش کی جائے گی۔چینی وزارت تجارت کے ایک ذمہ دار ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر زنگ فو ژانگ نے بتایا کہ 70فیصد چینی کمپنیاں بیرون ملک سرمایہ کاری کے لئے مقصود ہیں۔2016سے 36ممالک اور خطوں میں مجموعی طور پر 24.19بلین ڈالر کے 77منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔یہ منصوبے 2لاکھ12ہزار سے زائد روز گار کے مواقع پیدا کریں گے۔چین کے ایکسچینج درآمد بینک کے نائب صدر سور پنگ کے مطابق بنک نے 1279منصوبوں کی حمایت کی ہے اور قرضے کی رقم 671.4 بلین RMB سے زیادہ ہے۔فنڈ کے ایگزیکٹو نائب صدر ڈنگ گوروگ نے بتایا کہ سلک روڈ فنڈ کی طرف سے معاون منصوبوں کی مجموعی سرمایہ کاری 80 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :